download-1 302

سوات، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

سوات میں نان کسٹم پیڈ (کٹ، ویلڈ) غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ڈی پی اُو سوات نے تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریری ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام ایس ایچ اوز خصوصی ناکہ بندیوں کے دوران غیر قانونی کٹ، ویلڈ گاڑیوں کو پکڑیں اور جن مکینک کی دکانوں میں یہ تیار ہوتی ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی کریں۔ روزانہ کی بنیاد پر ان کو کارکردگی رپورٹ دیں۔ واضح رہے کہ کچھ افراد بڑی تعداد میں گاڑیوں کے پارٹس جاپان سے کباڑ میں منگوا کر ان سے گاڑیاں بناتے ہیں۔ اب تک لاکھوں کی تعداد میں یہ غیر قانونی گاڑیاں سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں چل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں