qqq 245

سوات، کٹ گاڑیوں کو پکڑنے اور بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ضلع سوات مین ایک مرتبہ پھر کٹ گاڑیوں کیخلاف اپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کارروائی کیلئے محکمہ پولیس نے ضلع بھر کے پولیس سٹیشنوں کو خط ارسال کردیا ہے،ڈی پی او سوات قاسم علی خان کے جاری کردہ خط کے مطابق ضلع سوات میں ضلع بھر میں کٹ / ویلڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیا جائے ، ڈی پی او نے ان گاڑیوں کے مطابق سوات کے تمام تھانوں اور متعلقہ اداروں کو سخت کاروائی کا حکم دیا ہے ۔ خط کے متن کے مطابق پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں کٹ اور ویلڈ گاڑیوں کا کام کرنے والے مکینک کو بھی گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں