9 136

سوات ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ ایک مثالی ادارہ ہے …متاز ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت عمر ڈیر عزام

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )ممتاز ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت عمر ڈیر عزام نے کہا سوات ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ ایک مثالی ادارہ ہے جس طرح چھوٹے بچوں نے اپنی اپنی پرفارمنس پیش کی ہے اس میں سکول کی پرنسپل اور ان کے پورے سٹاف کی محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے آج کے جدید دور میں تعلیم انتہائی ضروری ہے،تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے پرنسپل اور دیگر سٹاف بچوں پر بہت محنت کرتے ہیں آج جتنی قوموں نے ترقی کی ہے سب تعلیم کی بدولت ہی انہوں نے ترقی ہے میں ادارے کی پرنسپل اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںکہ جتنے بھی پروگرام پیش کیے ہیں سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ان خیلات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے مثالی تعلیمی ادارے سوات ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ میںسالانہ تقسیم انعامات کی رنگا رنگ اور عالی شان تقریب میں شرکاءاور سکول طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع سوات ایجوکیشن اکیڈمی کے پرنسپل محمد فرید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کے بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اج اگر انکی اچھے طریقے سے تعلیم وتربیت ہوگی تو کل یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے ،نجی تعلیمی ادارے ملک میں علم کی روشنی پھیلانے میں اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کو بھی ساتھ لیکر چلے تاکہ وہ علم کی روشنی بانٹنے کا سلسلہ جاری و ساری رکھ سکیںانہوں نے کہا کہ سوات ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ ایک سسٹم کا نام ہے جو بچوں کی دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی اور اخلاقی تربیت پر خاس توجہ دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے ،منعقدہ تقریب میں سکول طالب علموں نے ایسے تقاریر کئے کہ حاضرین داد دئےے بغیر نہ رہ سکے ،تقریب کو اس وقت چار و چاند لگ گئے جب سکول کے طلباءو طالبات نے حمد باری تعالی ،نعت شریف پیش کئے اور شرکاءبھی جزباتی ہوگئے ،سکول کے چھوٹے طلباءنے ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے خوب تالیاں وصول کی، تقریب میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈ ،ٹرافیاں،سرٹیفیکٹس اور میڈل دئےے گئے ، ڈائیریکٹر سوات ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ عمر ڈیر عزام نے سکول انتظامیہ اور ٹیچرمیں بھی تعریفی اسناد اور شیلڈتقسیم کئے ،پروگرام کے اخر میں طلباءاور شرکاءکے لئے بہترین کھانے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا ،تقریب میں شریک والدین نے سوات ایجوکیشن اکیڈمی کی انتظامیہ کا زبردست پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اورخراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں