b 115

سوات میں‌امن عوام کے تعاون سے ممکن ہوا ملاکنڈ ٹاسک فورس کمانڈر بریگیڈئیر عامر رشید اعوان

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال)ملکیدم پاک ارمی کی طرف سے سول ملٹری میزان کمیٹی مینگورہ اور بریکوٹ کے ممبران کا اجلاس ہوا جس سے علاقے کے کمانڈنگ افسر کرنل معراج اور ملاکنڈ ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر عامر رشید اعوان سمیت بریکوٹ اور مینگورہ کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر عامر رشید اعوان نے کہا کہ اگرآج امن او امان ہے تو یہ پاک فوج اور سوات کے عوام کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے او انشاءاللہ اس کوعوام کی تعاون سے بحال رکھنگے انہوں نے سب عمائیدین اور شرکاءسے درخواست کی کے اپنے ذاتی مفادات کے بجائے اس جنت نظیر وادی کو پیار و محبت کا گہوارہ بنا دیں۔ منعقدہ پروگرام میںکمانڈنگ افسر کرنل معراج نے سی ایم ایل سی کے ممبران میں کارڈ تقسیم کئے اور سب سے یہ عہد لیا کہ اپنے علاقے کی امن و امان ترقی اور خوش حالی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں