30 49

سوات میں سیاحت کے حوالے سے اقدامات خطہ کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا.سلیم الرحمان

سوات(بازیرہ ڈاٹ کام)سوات میں سیاحت کے حوالے سے اقدامات خطہ کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے میں مدد گار ثابت ہوگاروزگار کے مواقع کے ساتھ سیاح علاقے کے خوبصورتی سے بھی محظوظ ہونگے سیدوشریف ائرپورٹ اور سوات موٹروے جیسے بڑے منصوبے سوات کے لئے انتہائی اہم ہیں عوام جلد اس سے مستفید ہونگے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرکے مشکلات میں کمی اور عام کی زندگی کو آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گئے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے علاقے عمائدین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سلیم الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم سے سوات ائرپورٹ کے کھولنے پر سوات کے عوامی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا اور اس کو سوات کے ترقی کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے حوالے سے اقدامات خطہ کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے میں مدد گار ثابت ہوگاروزگار کے مواقع کے ساتھ سیاح علاقے کے خوبصورتی سے بھی محظوظ ہونگے سیدوشریف ائرپورٹ اور سوات موٹروے جیسے بڑے منصوبے سوات کے لئے انتہائی اہم ہیں عوام جلد اس سے مستفید ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں