qw 311

سوات میں مشکلات اور پریشانیوں کے بعد مثالی امن قائم ہواہے، تعلیم اس دور جدید میں انتہائی ضروری ہے

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال+ اقبال خان)سوات میں مشکلات اور پریشانیوں کے بعد مثالی امن قائم ہواہے، ہمیں مل کر اس کو برقرار رکھ کر خوشیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھنا ہوگا تعلیم اس دور جدید میں انتہائی ضروری ہے تعلیم کے بل بوتے پر ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں بچوں کو دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ کی ضرورت ہے تا کہ وہ اسلام کی حقیقی روح کو سمجھ سکیںان خیلات کا اظہار کمانڈنگ افسر بریکوٹ لفٹنٹ کرنل معراج عالم لون نے ائیکوں پبلک سکول بریکوٹ میں منعقدہ تقریب میں طلباءو طالبات اور سکول اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیجر اورنگ زیب، ڈائیریکٹر رشید احمد،سکول پرنسپل صائمہ خان،بابر خان،صحافی اقبال خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تعلیم اس دور جدید میں انتہائی ضروری ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں کمانڈنگ افسر بریکوٹ نے سکول کے مختلف کلاسز کے دورے کے موقع پر طلباءو طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سکول کی کارکردگی کو خوب سراہا ،اس موقع پرسکول پرنسپل صائمہ خان نے پاک ارمی کے کمانڈنگ افسر بریکوٹ سمیت انتظامیہ کو سکول کی کارکردگی پر ویڈیو بریفنگ دی ۔ تقریب کے اخر میں‌سکول پرنسپل صائمہ خان نے پاک ارمی کے کمانڈنگ افسر بریکوٹ کو شیلڈ پیش کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں