swat-history-1 51

سوات کے حالات کے بارے میں لکھی گئی کتاب ہیون ان فائر منظر عام پر

سوات کے حالات کے بارے میں لکھی گئی کتاب ہیون ان فائر منظر عام پر آگئی،اس کتاب کے مصنف سوات کے علاقہ کانجو سے تعلق رکھنے والے نوجوان میانگل عبداللہ ہے جو تین سو ساٹھ صفحات پرمشتمل ہے، حال ہی میں شائع ہونے والا یہ ناول 2004 سے2009تک کے واقعات پر مبنی ہے، کتاب میں مرکزی کردار بقاء کیلئے جنگ کی ہولناکیوں کا مقابلہ کررہاہے جسے مسلسل خطرہ لاحق رہتا ہے، کتاب میں بنیادی کردار عضمان شاہ کا ہے جو دسویں جماعت کا طالبعلم ہے جو امام ڈھیرئی کے قریب رہتا ہے، وہ روزانہ سنگوٹہ میں واقع سکول کیلئے دریائے سوات کو عبور کرتا ہے، 2007 کے دوران جب صورتحال بدترین موڑ لیتی ہے تو اسکا پر امن وجود تخیل سے بالاتر ہوجاتا ہے، وہ اچانک اپنی محبت سے محروم ہوجاتا ہے اور جو کچھ وہ اپنے آس پاس دیکھتا ہے وہ صرف اموات اور نقصانات کا راشن ہوتا ہے،اس ناول میں میاں گل عبداللہ آخری صفحہ تک قارئین کی توجہ برقرار رکھتا ہے، تناؤ کو آخر تک رکھا گیا ہے جو قارئین کو ہر باب میں مشغول رکھتا ہے،کہانی انوکھی اور سنسنی خیزہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں