20191025_174211 104

سوات گراسی گراونڈ میں پاک آرمی کے ز یر اہتمام منعقدہ پاک ارمی امن فٹبال ٹورنامنٹ چیئر مین سی ایم ایل سی مفتی مواحد اللہ کی میزبانی میں اختتام پذیر ہوگیا

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )سوات گراسی گراونڈ میں پاک آرمی کے ز یر اہتمام منعقدہ پاک ارمی امن فٹبال ٹورنامنٹ چیئر مین سی ایم ایل سی مفتی مواحد اللہ کی میزبانی میں اختتام پذیر ہوگیا ‘ اس فٹبال ٹوورنامنٹ میں ڈویژن بھر کے 30ٹیموں نے حصہ لیا تھا ‘ امن فٹبال ٹورنامنٹ میں سماجی شخصیت فضل احد لالاجی ،چیئر مین سی ایم ایل سی مفتی مواحد اللہ،ضلع سوات کے معروف صحافی فرحان خان ،ناصر اقبال ،پی اری جی سے چیرمین عزیز احمد ،آزاد بریکوٹ پریس کلب کے صدر ابرار خان،اقبال خان سمیت ضلع بھر کے معززین علاقہ سینکڑوں تماشائیوں نے شرکت کی اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر مہمان خصوصی پاک آرمی کے 58میڈیم ائیر ڈیفنس ملاکنڈ رینج کے کرنل معراج عالم لون نے پاک ارمی امن فٹبال ٹورنامنٹ میں جیتنے والی لور سوات کے ٹیم کو ونر اور دوسری نمبر پر انے والی دیرفٹبال ٹیم میںرنر کی ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور پاک ارمی امن فٹبال ٹورنامنٹ کے منتظیمین کو بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحصین پیش کیا انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ عوام اور سیکیورٹی فورسیززکی قربانیوں نے آج سوات امن کا گہورا ہے اور عوام کھلی اور پرامن فضا میں سانس لے رہے ہیں اس قسم کی سپورٹس تقریبات کے ذریعے ہم پوری دنیا کو امن کا پیغام جاتا ہے اور نوجوان بھی مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہو کر صحت مند ذندگی گزارتے ہیں ،مقامی لوگوں نے پاک آرمی کی جانب سے امن فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا ہے اور اس قسم کے ایونٹ بار بار منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ‘ پاک ارمی امن فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتام پر مہمان خصوصی 58میڈیم ائیر ڈیفنس ملاکنڈ رینج کے کرنل معراج عالم لون سوات گراسی گراونڈ میں موجود عوام میں گھل مل گئے اور وہاں موجود تماشائیوں نے پاک ارمی ذندہ باد کے نعرے لگائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں