images-7_1 167

سودی کاروبار (انڈرپلئی)کا دھنداعروج پرپہنچ گیاہے۔روزبروزسودی کاروبار انڈرپلئی میں اضافہ ہورہاہے

بریکوٹ سوات (خصوصی رپورٹ)سوات میں سودی کاروبار (انڈرپلئی)کا دھنداعروج پرپہنچ گیاہے۔روزبروزسودی کاروبار انڈرپلئی میں اضافہ ہورہاہے جو شریف گھرانوں کیلئے درد سر بن چکاہے ۔با اثر افراد نے اب تک بہت سے معزز گھرانوں کے نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسایا ہے ۔دھندہ کرنے والے افراد مجبور لوگوں کو پیسے دیکر دگنا رقم کا مطالبہ کر تے ہیں جس کی پیش نظر بے شمار نوجوان علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقوں کو منتقل ہوچکے ہیں اور زیادہ تر نوجوان جیلوں میں پاپند سلاسل ہے جن کے والدین خون کے انسو رورہے ہیں جبکہ زیادہ تر شریف لوگوں نے اپنے گھر بار فروخت کرکے مذکورہ ٹولےکے دھونس دباو سے جان چھڑالی ۔اس وقت سودی دھندے میں ملوث افراد اور عام شریف مجبور لوگوں کے درمیان لاکھوں روپے کے تنازعات چل رہے ہیں جس کیوجہ سے مجبور لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ تو ذہنی مریض بن گئے ہیں ۔ضلع خانے ناپرسان میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے اور انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند میں مگن ہے ۔عوامی حلقوں نے بالاافسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سودی کاروبار میں ملوث ٹولے کیخلاف سخت ترین کاروائی کریں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں