pia-to-operate-three-weekly-flights-from-karachi-to-bangkok-700x320 216

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی آپریشن کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے مزید 15 مئی تک توسیع کردی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق توسیع 15 مئی کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک کے لیے کی گئی ہے, واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں پر عائد پابندی میں یہ تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے. ترجمان وزارت ہوابازی کے مطابق کورونا وائرس کے حالات کے پیش نظر ملک بھر کے ائیرپورٹس سے بین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 مئی تک توسیع کردی گئی ہے مگر اس دوران خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔ترجمان وزارت ہوابازی کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز کے ذریعے 1 سے 10 مئی تک 4370 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ اس دوران مختلف ممالک میں محصور پاکستانیوں کے لیے 36 فلائٹس چلائی جائیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام پروازیں سعودی عرب، قطر، بحرین، ترکی، کینیا، سوڈان اور انگلینڈ سے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں