388

سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

سی این جی ایسوسی ایشن کی کوششیں بلاآخر رنگ لے آئیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فیصلے پر وزارت پیٹرولیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے اس شعبے میں مقابلے کی فضا پیدا ہو گی جس سے عوام کو فائدہ ہو گا کیونکہ اب ہر سی این جی اسٹیشن اپنی قیمت خود طے کر سکے گا۔

ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے دور دراز کے علاقوں میں سی این جی مہنگی جبکہ شہر اور دیگر اضلاع میں سستی ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں