1234 43

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کو ترجیح دی مگر امریت کے سامنے گٹھنے نہیں ٹیکے … پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ممتاز خان

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال)شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کو ترجیح دی مگر امریت کے سامنے گٹھنے نہیں ٹیکے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ممتاز خان نے اپنے ہجرے میں سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بریکوٹ کے سینکڑوں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع سابقہ تحصیل صدر شجاع الملک شجاع ،جنرل سیکرٹری عرفان ودود خان ،عدالت خان ،ناظم اعزاز خان ،غنی خان نے بھی موجود تھے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کو عقیدت و احترام کے سا تھ منایا گیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،برسی کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو خطے کے عظیم سیاسی رہنما تھے جسے ایک آمر نے اپنی انا کی بھینٹ چڑھا کر پھانسی کے ذریعے شہید کرکے قوم کو ایک عظیم رہنما سے محروم کردیا، دنیا میں پاکستان کا شہید بھٹو نے نام روشن کیا عالمی سطح پر انکے سیاسی تدبر اور قابلیت کو تسلیم کیا گیا مخالفین بھی انکی پھانسی کو عدالتی مرڈر قرار دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھٹو عوام کی بالادستی‘ آزادی رائے اورخودمختار معاشرے کے قیام کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کی ملک وقوم کیلئے شہادت کا جام نوش کیا مگر آمر کے سامنے نہیں جھکے انکا نام آج بھی زندہ ہے اورپھانسی دینے والے ماضی کاسیاہ باب بن کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گمنامی کا نشان بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں