140470301_2291042451039502_4154004015052115079_n 62

ضلع بونیرکے سینئرصحافی بابائے صحافت،ادیب،کالم نگار،شاعر اورمالاکنڈ ڈویژن جرنلسٹ یونین کے سابق چیئرمین محمدظاہرشاہ خان

ضلع بونیرکے سینئرصحافی بابائے صحافت،ادیب،کالم نگار،شاعر اورمالاکنڈ ڈویژن جرنلسٹ یونین کے سابق چیئرمین محمدظاہرشاہ خان وفات پاگئے،اُن کی نماز جنازہ ڈگرہیڈکوارٹرڈاکٹرقدیرکالونی میں اداکی گئی، ہزار وں اشکبھارآنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا،نماز جنازہ میں ضلع بھرسے ہرمکتبہ فکرکے لوگ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ریاض خان،ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے سیدفخرجہان،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،کمشنرملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام،ڈپٹی کمشنرنصرواللہ خان یوسفزئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدعلی،چکدری دیر سمیت مختلف علاقوں سے صحافیوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،دریں اثناء پریس کلب بونیرمیں ایک تعزیتی ریفرنس زیر صدارت چیئرمین شوکت علی منعقدہوئی جس سینئر صحافی محب الحق عبدالرحمان عابد میاں سید باچا سعید الرشید سلطان غنی عمران اللہ علی محمد میں محمدظاہرشاہ خان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور علاقہ کیلئے ان کے صحافتی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں