64

عوامی شکایات پرایس ایچ اومتنی معطل،لائن حاضر

کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد علی گنڈا پو ر نے عوا می شکایا ت پر متنی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سید رسول کو معطل کر کے لا ئن حا ضر کر دیا ۔ دو روزقبل متنی پولیس سٹیشن کی حدود میں مسلح افراد نے خا صہ دار فورس کے اہلکار کوفائر نگ کر کے قتل کر دیاتھا اور اسکی نعش کو پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او متنی کو کرائم سین پر پہنچنے اور آپریشنل گا ئیڈ لا ئن پر عمل نہ کر نے ، عوا می شکایات ،ڈیو ٹی میں غفلت اور لا پر واہی کر نے پر گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈا پو ر نے ایس ایچ او متنی سید رسول کو معطل کر کے ملک سعد شہید پو لیس لا ئن حا ضر کر دیا اور ایس ایس پی آ پریشن ظہور بابر آفریدی کو سید رسول کیخلاف محکما نہ کا روائی کر نے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں