images-1_1 149

عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے آن لائن کھلی کچہری، فیس بُک پیج سے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کا سوات کے عوام سے براہ راست رابطہ

عوام سے رابطے کو مختلف ذریعوں سے مضبوط سے مضبوط بنا رہے ہیں، آن لائن کچہری سے بھی عوام خصوصاً نوجوانوں کے مسائل جاننے کا موقع مل رہا ہے۔ مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ ضلعی محکموں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے عوامی تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے۔، فیس بُک پیج سے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کا سوات کے عوام سے براہ راست رابطے کے دوران اظہار خیال
ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات کی ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ مسائل کے حل کیلئے آن لائن کھلی کچہری موثر ثابت ہورہی ہے۔ عوام دفاتر کے بار بار چکر لگائے بغیر ہی اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ تک پہنچا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ڈپٹی کمشنر آفس سوات میں آن لائن کھلی کچہری کے دوران کیا۔ کھلی کچہری میں مقامی افراد نے مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں پیش کئے۔مسائل کے حل کئے ڈپٹی کمشنر سوات نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے سوات کے تحصیلوں اور ضلعی صدر مقام میں کھلی کچہری اور ریونیو دربار کے ساتھ ساتھ آن لائن ذریعوں سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ کھلی کچہری میں زمین کی ملکیت و انتقال، رکارڈ کی درستگی، انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل اور فرد کے اجراء جیسے اہم امور پر عوامی مسائل سنے کے بعد موقع پر حل کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں