rahmat-ali 125

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کے انتخابات مکمل ، اتفا ق رائے سے فضل اکبر خان صدر جبکہ ریاض علی خان کو جنرل سیکرٹر ی منتخب

بریکوٹ (ابرار خان) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کے انتخابات مکمل ، اتفا ق رائے سے فضل اکبر خان صدر جبکہ ریاض علی خان کو جنرل سیکرٹر ی منتخب کرلئے گئے ، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کے انتخابی عمل مکمل ہوگیا، اس حوالے سے گزشتہ روز بریکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں چیئرمین الیکشن کمیٹی رحمت علی خان ، الیکشن کمیٹی کے ممبر شاہ دوران خان اور پارٹی کے دیگر قائدین موجود تھے ، جس میں متفقہ طور پر فضل اکبر خان کو صدر ، ریا ض علی خان جنرل سیکرٹری ، سلیم خان سینئر نائب صدر ، فضل وہاب خان نائب صدر اول ، ظاہر شاہ خان نائب صدر دوم ، سجاد علی خان نائب صدر سوم ، واحد کرم کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، فضل عظیم کوڈپٹی جنرل سیکرٹری ، فضل الہی عرف بالی کو جائنٹ سیکرٹری اول ، بہار خان کو جائنٹ جنرل سیکرٹری دوم ، محمد ریاض کو سیکرٹر ی مالیات ، عطاء اللہ جان کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، مکرم کو سیکرٹری ثقافت ، امجد کو سالا ر ، اور چمن لال کو سیکرٹری اقلیتی امور منتخب کرلئے گئے ، اس موقع پر ضلعی چیئرمین الیکشن کمیٹی رحمت علی خان، سابقہ صدر اے این پی بریکوٹ بختیار خان اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ایک جمہوری پارٹی ہے اور ہم جمہوریت پریقین رکھتے ہیں، اس لئے پارٹی کے جتنے بھی اہم فیصلے ہوتے ہیں وہ جمہوری انداز سے ہوتے ہیں، انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس بات پر بہت خوشی ہوئی کہ کابینہ کو اتفاق رائے سے منتخب کرلیا گیا ، انہوں نے تمام پختونوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر اپنی بقاء کی جنگ لڑیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں