sher-shah-1 206

عوامی نیشنل پارٹی نے ہر مشکل وقت میں پختونوں کی صحیح ترجمانی کی ہے.شیر شاہ خان

بریکوٹ (ابرار خان)عوامی نیشنل پارٹی نے ہر مشکل وقت میں پختونوں کی صحیح ترجمانی کی ہے ، پختونوں کا اتفاق واتحاد وقت کی ضرورت ہے، اے این پی نے دھرتی ماں اور پختونوں کے حقوق کیلئے لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، تحصیل بریکوٹ کے نومنتخب کابینہ کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شیر شاہ خان ،صوبائی نائب صدر ایوب اشاڑے ،سینئر نائب صدر ضلع سوات خواجہ محمد خان ،نومنتخب صدر اے این پی بریکوٹ فضل اکبر خان ،جائنٹ سیکرٹری ضلع سوات ابراہیم دیولئی ، بالی خان و دیگر نے شنگردار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقررین نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کا ناکام بنائے ، اگر الیکشن ہوتا تو ا ے این پی کے تمام امیدواران کامیاب ہوتے لیکن سلیکشن کی بناء پر ہمیں ناکام کردیا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پارٹی کے تمام فیصلے جمہوری انداز میں ہوتے ہیں ، ضلعی صدر شیر شاہ خان نے تحصیل بریکوٹ کے نومنتخب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب کابینہ پارٹی کا گراف بڑھانے کے لئے دن رات محنت کرینگے ، انہوں نے سابقہ کابینہ کے پارٹی کے لئے کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ سابقہ کابینہ نے پارٹی کے گراف کو برقرار رکھنے کے لئے بہت محنت کیا ہے ،انہوں نے تمام پختونوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر ائند ہ انتخابات میں اے این پی کا کامیاب بنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں