66

عوامی نیشنل پارٹی یوسی کوٹہ کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل

بریکوٹ (بازیرہ ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی یوسی کوٹہ کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہاشم علی خان صدر جبکہ ابرار خان جنرل سیکرٹری بن گئے ،پارٹی قائدین کا نئے کابینے کو مبارکباد ۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل کوٹہ کے انتخابات اتفاق رائے سے مکمل ہوگئے جس کے نتیجے میں ہاشم علی خان صدر حبیب اللہ خان سینئر نائب صدر ،حبیب اللہ خان نوئے کلے نائب صدر اول ،فضل رحمان کنڈاک نائب صدر دوم،نائب صدر سوم محمد روان ،جنرسیکرٹری ابرار خان ، ایڈیشنل جنرسیکرٹری اقبال خان دولت خیل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری لطیف خان ، جائنٹ سیکرٹری اول تلاوت خان ، جائنٹ سیکرٹری دوم سہراب باچا، پریس سیکرٹری رمیز خان ، فنانس سیکرٹر ی اقبال خان ، کلچر سیکرٹری سرزمین خان بن گئے ۔اس موقع پر چیئر مین الیکشن کمیٹی صدیق علی خان نے تمام نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئے منتخب کابینہ باچاخان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے اور پختونوں کو در پیش چیلنجز کا ڈھٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں