anp-pic 216

عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل پارڑئی کے انتخابات مکمل شاہد خان صدر ، انجنئر صابر خان سینئر نائب صدر بن گئے

بریکوٹ( بازیرہ ڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل پارڑئی کے انتخابات مکمل شاہد خان صدر ، انجنئر صابر خان سینئر نائب صدر بن گئے ،منتخب کابینہ کو قیادت کی طرف سے بھر پورتعاون اور مبارک باد ۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل پارڑئی کے انتخابات مکمل ہوگئے جس کے نتیجے میں شاہدخان صدر ،انجیئر صابر خان سینئر نائب صدر ،خیر محمد نائب صدر اول ، شاہ روام نائب صدر دوم ، امین اللہ خان جنرل سیکرٹری ، اشرف زیب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، سرتاج خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، جائنٹ سیکرٹری اول ادریس خان ، جائنٹ سیکرٹری دوم جنت گل ، پریس سیکرٹری ایمل خان ، فنانس سیکرٹری انور خان جبکہ صالح محمد یوسی پارڑئی کے سالار منتخب ہوگئے ،اس موقع پر چیئر مین الیکشن کمیٹی عدالت خان لالاجی جنرسیکرٹری ارشد خان صابقہ یوسی صدر ریاض علی خان نے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپ کے کھندوں پر پارٹی کارکنوں نے بہت بڑا بوجھ ڈالا ہے اور اعتماد کیا ہے ہمیں یقین ہے کہ آپ سب پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے اور اس وقت جو پختونوں کو درپیش مشکلات ہیں اس کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں