fb_img_1593272881278 122

ماں باپ اور بیٹے کے موت کے بعد اخری نومولود بچہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

گزشتہ روزسوات کے علاقے مٹہ میں نوجوان نے اپنی بیوی اور چار سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، فائرنگ میں نوجوان میں نومولود بچہ بھی زخمی ہواتھا جو اج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل۔بسا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بیاکند میں سعداللہ ولد شاہ گل عمبر نے اپنی بیوی بچوں پر فائرنگ کردی جس کے باعث اس کی بیوی مسماۃ روحینہ اور چار سالہ بچی گلالئی جاں بحق ہو گئیں جبکہ نومولد بچہ عبدالسلام زخمی ہوگیاجو اج مرگیا جبکہ فائرنگ کے بعد نوجوان نے خود پر بھی گولی چلادی اور اپنی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے والد شاہ گل عمبر نے اُسے کھیتوں میں کام پر جانے کا کہا تھا جس پر اس کی اپنے والد کے ساتھ تکرار ہوئی اور فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بیوی بچوں اور اپنی جان لے لی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں