img-20210501-wa0013 162

محکمہ ایکسائز تھانہ سوات ملاکنڈریجن کی دو کامیاب کاروائیاں، دو ملزمان گرفتار، 100 گرام آئس اور 400 گرام چرس برآمد، مقدمات درج

محکمہ ایکسائز تھانہ سوات ملاکنڈریجن کی دو کامیاب کاروائیاں، دو ملزمان گرفتار، 100 گرام آئس اور 400 گرام چرس برآمد، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں عاکف نواز SHO تھانہ ایکسائز سوات ملاکنڈ ریجن اور فیاض خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر شموزئی پل سوات پر دوران ناکہ بندی گاڑی نمبری LXG 8411 کو روک کر تلاشی لینے پر محمد عباس ولد غلام محمد ساکن خٹ کلے ڈاکخانہ نوشہرہ پبی ضلع نوشہرہ سے 100 گرام آئس برآمد کی ،
دوسری کاروائی میں میں مزکورہ بالا ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مسافر گاڑی میں سوار منشیات سمگلر جاوید اقبال ولد محمد یعقوب خان ساکن دونئی کروڑہ تحصیل الپوری ضلع شانگلہ سے 400 گرام چرس برآمد کی ،دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز سوات ملاکنڈ ریجن میں مقدمات درج کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں