maxresdefault 80

مردان میں لاک ڈاؤن ختم کردیاگیا

ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق کرونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی کے باعث لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے البتہ صوبائی حکومت کے فيصلے پر 8مئی سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف عوام ایس او پیز پرعملددرآمد یقینی بنائے۔یاد رہے کہ مردان میں 26اپريل کو لاک ڈاؤن نافذ کيا گيا تھا۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ميڈيکل اسٹورز، پٹرول پمپس، کھانے پينے کی دکانيں کھولی تھیں تاہم ہرقسم کی ٹريفک مکمل طور پر معطل تھی۔ مردان میں بغير ضرورت گھر سے نکلنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔پابندی کےدوران مساجد میں نمازوتراویح حفاظتی اقدامات کےتحت ادا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں