img_20191019_211520 93

ملاکنڈ ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگڈیر عامر رشید اعوان کا علاقہ بنجوٹ کا دورہ

ملاکنڈ ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگڈیر عامر رشید اعوان نے علاقہ بنجوٹ کا دورہ کیاان کے ساتھ 58 میڈیم ائیرڈیفنس ریجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل معراج عالم لون بھی ساتھ تھے۔ویزٹ کے دوران سول ملٹری لیزان کمیٹی (CMLC)کے ممبران اور علاقہ معززین سے ملاقات بھی کی علاقے امن وامان کے حوالے سے بریگڈیر عامر رشید اعوان نے کہا کہ آج سوات اللہ تعالی کی رحم وکرم سے اگرامن قائم ہے تو یہ سول اورملٹری تعاون سے ممکن ہوا۔آج سوات میں مکمل امن قائم ہے اور سیاح پاکستان آرہے ہیں۔آخر میں بریگڈیر عامر رشید اعوان نے آئندہ بھی اس تعاون کومظبوت کرنے اور ہر طرح کی تعاون کی یقین دیہانی کرائی جس پر معززین علاقہ نےبریگڈیر عامر رشید اعوان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں