2222 107

مولانا مودودی کی ایک ایک کتاب قرآن و سنت کی روشنی میں عوام کو فائدہ پہنچارہی ہے… سابقہ ایم این اے و مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بختیار معانی

بریکوٹ (ظاہرشاہ کمال)جماعت اسلامی اور پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دونوں ہی اگست میں وجود میں آئے ہیں۔مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے جماعت کی بنیاد رکھی، انہیں اور جماعت اسلامی کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا،جماعت اسلامی کا ہر کارکن عقیدہ ختم نبوت پر یقین رکھتے ہوئے جدوجہد کرتا رہے گا،کراچی ڈوب رہا ہے اور حکمران اس مسئلے پر بھی سیاست اور ایک دوسرے پر لعن طعن کررہے ہیں،ان خیالات کا جماعت اسلامی کے سابقہ ایم این اے و مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بختیار معانی نے جناح سکول اینڈکالج بریکوٹ میں جماعت اسلامی کے 80ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جماعت اسلامی کی رہنمامولانا ڈاکٹر فضل وہاب، تحصیل بریکوٹ کے امیر حاجی عزالرحمن ،جنرل سیکرٹری تحصیل بریکوٹ فضل حمید ،ریاض احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرسابقہ امیر تحصیل بریکوٹ ظاہر خان ، جماعت اسلامی کے تحصیل رہنما عطاءاللہ خان ،فدا محمد خان سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی کے سابقہ ایم این اے و مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بختیار معانی نے کہا کہ مولانا ابو الا اعلی مودودی نے کہا تھا کہ کمیونیزم کو ماسکو میں جگہ نہیں ملے گی،سرمایہ دارانہ نظام کے تحت دنیا کے تین فیصد افراد کے ہاتھوں میں 82 فیصد پیسہ ہے، مولانا مودودی کی ایک ایک کتاب قرآن و سنت کی روشنی میں عوام کو فائدہ پہنچارہی ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ماخذ قرآن و سنت ہے، جماعت اسلامی کسی خفیہ، زیر زمین، تشدد پسند انہ کاروائی کا حصہ نہیں بنے گی انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے ،تقریب میں جماعت اسلامی کے اہم شخصیات سمیت کارکنان ،اراکین سمیت سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اخر میں ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی اور تقریب کی روح رواں عطااللہ خان کی خدمات کو سراہا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں