download 75

مویشیوں کی سب سے بڑی منڈی ویران

تحصیل بریکوٹ کی سب سے بڑی مویشی منڈی اس سال سنسان ویران رہی۔ مویشی منڈی میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ قربانی کے لئے جانور خریدتے ہیں، لیکن اس سال قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے منڈی سنسان ہے۔ گذشتہ سالوں میں عید سے دو، تین دن قبل اس منڈی میں لوگوں کا بے انتہا رش لگا رہتا تھا۔ جمعرات کواس منڈی میں گنتی کے افراد تھے۔ دیگر علاقوں میں لگنے والی مویشی منڈیوں کا حال بھی بریکوٹ کے مویشی منڈی سے کم نہیں تھا۔ سوات میں مویشی باقی علاقوں سے سستا ملتا ہے۔ اس سال ڈپٹی کمشنر نے مویشی سوات سے باہر لے جانے پر دفعہ144 کے تحت پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے قیمتیں مزید کم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں