46493731_715875785447232_3616949838664433664_n 312

مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے کلاف مہم تیزی سے جاری ہے.ایس پی سوات خانخیل

ایس پی سوات خانخیل خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے کلاف مہم تیزی سے جاری ہے ، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے گرینڈ آپریشن اور سرچ آپریشن کا دائرہ کار بھی وسیع کردیا ہے ، جس میں 2مسروقہ گاڑی ، 6عدد موٹر سائیکل اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3شدت پسندوں سمیت 100سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، گذشتہ روز مینگور شہر اور نواحی علاقوں کے حوالے سے کرائمز کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر اور ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے سختی سے سوات بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے جس پر تیزی سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری ہے اور گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مینگورہ ، رحیم آباد ، سیدو شریف ، کوکارئی ، منگلور ، سنگوٹہ ، بنڑ ، کبل ، کانجو اور دیگر علاقوں میں سرچ اپریشن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی گئی ہے ، جس میں 3مسروقہ گاڑی ، 6عددد موٹر سائیکل وار دیگر چوری کی اشیاء برآمد کی گئی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں شرچ آپریشن کے دوران 3 شدت پسند وں سمیت 100سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں منشیات جس میں چرس ، ہیروئن وار شراب شامل ہے برآمد کئے بکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کرکے ان کو جیل بھیجوا دیا گیا ، انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او اکو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی رعایت نہ بر تی جائیں اور انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیں اور عوم کی جان و مال کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنا یا جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں