111 124

پودے لگانا ایک عظیم صدقہ جاریہ اور موجودہ حالات میں ایک اہم ضرورت ہے .. خیبر ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ کے ڈائیریکٹر انجئنیر شرافت علی خان

بریکوٹ (تحصیل رپورٹر)پودے لگانا ایک عظیم صدقہ جاریہ اور موجودہ حالات میں ایک اہم ضرورت ہے حکومت کے شروع کردہ شجرکاری مہم سے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہوگا اور موسمیاتی طور پر ہمیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ان خیا لات کا اظہار خیبر ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ کے ڈائیریکٹر انجئنیر شرافت علی خان نے سوشل اینڈ بیو ٹیفیکشن کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں شجر کاری مہم کا افتتاح ہو اور ریلی بھی نکالی گئی ۔اس سلسلے میں سکول انتظامیہ کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اے سی بریکوٹ انم ناصر ،قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان ،ٹریڈ یونین صدر معراج الدین تنہا ،جمشید خان ،فضل احد لالا جی ،اسرار خان،آزاد بریکوٹ پریس کلب کے صدر ابرار خان ،سماجی شخصیت نور سلام باچا ،ٹی ایم اے کے سپرڈنٹ محمد ایاز خان جی سمیت درجنوں سماجی شخصیات نے شرکت کی منعقدہ تقریب میں خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے طلباء نے دو ٹیموں بنا کر دریائے کے پرفضاء مقام سلطان النہیان بریج سے گندگی ہٹائی،پہلے سے لگائے پودوں کی کٹائی اور صفائی کی سینکڑوں نئے پودے لگا کر یہ ثابت کر دیا کہ بچے بھی کسی سے کم نہیں ہیں اس موقع پراے سی بریکوٹ انم ناصر ، خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر انجیئنرشرافت علی خان سمیت دیگر مقرریں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا ایک عظیم صدقہ جاریہ اور موجودہ حالات میں ایک اہم ضرورت ہے حکومت کے شروع کردہ شجرکاری مہم سے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہوگا اور موسمیاتی طور پر ہمیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دس ارب پودے لگانے سے ماحول صاف و شفاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد کم از کم دس دس پودے لگا کر وطن عزیز کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور آلودگی کے خاتمے کے لئے بھر پور کردار کریں۔اس موقع پر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر شرافت علی خان نے ہونہار طالب علموں میں ٹرافیاں تقسیم کی اور انکی جذبات اور محنت کو سراہا ۔علاقے کے عوام نے خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے انتظامیہ اور طالب علموں کی اس جزبے کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں