سوات سے تعلق رکھنے والی 18سالہ حدیقہ بشیر اقوام متحدہ کے پروگرام کیلئے پاکستان سے واحد لڑکی منتخب
اس پروگرام کیلئے 172 ممالک سے 7000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں صرف 17 افراد کو یوتھ لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔
حدیقہ بشیرپائیدار ترقی کے احداف پر کام کرنے کیلئے یوتھ لیڈر برائے ایس ڈی جیز کیلئے منتخب ہوگئی ہے جو ملک اور دنیا میں غربت کے خاتمے، معیاری تعلیم، خواتین کا معاشی استحکام اور صنفی مساوات کے احداف کو حاصل کرنے کے لئے کام کریں گی۔حدیقہ بشیر پہلے دو سال کی کلاس کیلئے یوتھ لیڈر منتخب ہوئی ہے جو دو سال کے بعد بھی وہ 2030 تک اس پروگرام میں شامل ہوں گی۔
