123b 291

پوری قوم سپریم کورٹ کے قرآن و سنت کے احکامات کے خلاف ہونے والے فیصلے پر دکھی ہے….سابقہ امیدوار پی کے 6 شاہی نواب باچا

بریکوٹ ( بازیرہ ڈاٹ کام) پوری قوم سپریم کورٹ کے قرآن و سنت کے احکامات کے خلاف ہونے والے فیصلے پر دکھی ہے اور خون کے آنسو رو رہی ہے غیر منصفانہ فیصلہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام تحصیل بریکوٹ کے زیر اہتمام بریکوٹ بازار چوک میں ملعونہ آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ امیدوار پی کے 6 شاہی نواب باچانے کیا، اس موقع پرسابقہ ایم اپی اے مولانا نظام الدین ،سابقہ امیدوار پی کے 6 شاہی نواب باچا ،سید علی شاہ باچا ،ٹریڈ یونین کے صدر معراج الدین ،پی ار جی کے چیرمین عزیز احمد خان،مولانا محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عاشقان رسول کو مٹھی بھر طبقہ کہہ کر وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ یہی مٹھی بھر طبقہ حاوی اور کامیاب ہے پاکستان کے آئین کے مطابق گستاخ رسول کی سزا موت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصلے میں نظر ثانی کی جائے اور ملعونہ آسیہ مسیح کو سزائے موت دی جائے۔سپریم کورٹ کی جانب سے توہینِ رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم کے بعد احتجاج کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ملک کے کئی بڑے شہروں کی طرح بریکوٹ میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں