104710377_1719552891517130_5824575341269073305_n 83

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم ہے.نور سلام باچا

تحصیل بریکوٹ کے سیاسی و سماجی شخصیت نور سلام باچا ایڈوکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جب غریب عوام کو ریلیف دینے اور پٹرول مافیا کو قابو کرنے کی ضرورت ہے حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سراسر ظلم اور ذیادتی کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں 25 فی صد اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،حکومت کو چاہئے کہ عوام کو اس مصیبت کے وقت میں ریلیف فراہم کریں جو معاشرتی و معاشی بدحالی کا شکار ہے بلکہ حکومت نے اُن پر مزید بوجھ ڈال دیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی جانب سے وہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں