whatsapp-image-2020-10-16-at-6-11-14-am 124

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہانزیب خان کا ٹریفک سٹاف کے ساتھ ٹریفک ڈیوٹی سے متعلق میٹنگ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کی وژن کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہانزیب خان نے گزشتہ روز ٹریفک سٹاف کے ساتھ ٹریفک ڈیوٹی کے متعلق میٹنگ کی میٹنگ میں انچارج ٹریفک بخت زیب خانTASIاور جملہ TO’sنے شرکت کی میٹنگ کا آغاذ باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوئی تلاوت کلام پاک کے بعد شرکا ء میٹنگ کو ذیل ہدایت دیکر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تا کید کی گئی تمام TO’sکو ہدایت دی گئی کہ صبح کے وقت اپنے اپنے پوائنٹوں کو بروقت ڈیوٹی کیلئے جائے کیونکہ صبح کے وقت طلباء سکول جاتے ہیں اور دیگر ملازمین مختلف دفاتر کو ڈیوٹی کیلئے جاتے ہیں تا کہ ٹریفک میں کوئی خلل نہ ہوں اور ٹریفک کا نظام برقرار ہوں دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ڈیوٹی کے دوران غیر ضروری موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں بالخصوص عورتوں اور ضعیف العمر اشخاص کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کریں انچارج ٹریفک کو ہدایت دی کہ اپنے سٹاف کی نگرانی بذات خود کیا کریں تا کہ کسی قسم کرپشن کے نسبت شکایت کا موقع فراہم نہ ہو ایمبولینس کی آمد پر بازاروں اور سٹرکوں کو کلیئررکھے تا کہ ان کو مشکلات نہ ہوں ضلع ہٰذا کو آنے والے سیاح حضرات کے ساتھ ا چھے اخلاق کا مظاہرہ کرکے ان کی رہنمائی کرے اپنے حفاظت کیلئے اپنے پاس مناسب اسلحہ ایمونیشن رکھا کرے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی مشکوک گاڑی پر کھڑی نگرانی رکھیں تا کہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہوں ہر ایک پوائنٹ پر TOموجود ہوگا نماز کی ادائیگی اور روٹی کھانے کیلئے باری باری ایک اہلکار کو چھوڑا کریں تا کہ پوائنٹ خالی نہ ہوں کم سن، بغیر لائسنس، اور لوڈنگ اور زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوران کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے اس طرح بغیر ہیلمٹ، نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور کالے شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں روٹیشن بدستور جاری رہے گی تاہم کنسٹیبلان کی روٹیشن نہیں ہو گی عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرے تا کہ کسی قسم شکایت کا موقع فراہم نہ ہوں ڈیوٹی کے دوران جم گھٹا نہ بنائیں اِدھر اُدھر لوگوں کے ساتھ باتیں کرنے سے گریز کریں جا ری شدہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے موٹر کار ٹیکسی گاڑی کے فرنٹ سیٹ پر دو سواریوں پر پابندی ہے اس نسبت شکایت موصول ہوتے ہی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔
ہینڈآؤٹ نمبر838۔سوات۔16اکتوبر2020ء

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں