img-20190201-wa0012 75

کبل جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ۔سابقہ بیوی قتل۔ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

کانجو(بازیرہ ڈاٹ کام)کبل جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ۔سابقہ بیوی قتل۔ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کےگاؤں دیولئی کےرہائشی ابراہیم ولدعبدالرشید نےفائرنگ کرکےپیشی پر آئی ہوئی اپنی سابقہ بیوی مسماۂ (ن) ولداسلم خان کو تیس بور پستول کے چار فائرکرکے احاطۂ عدالت میں قتل کردیا۔مقتولہ جوکہ ٹیکسلا سےاپنے دوسرےشوہرکےساتھ آئی تھی، کاسابقہ شوہرابراہیم کےساتھ عدالت میں کیس چل رہاتھا۔پولیس نےملزم ابراہیم کو ساتھی ظاہرشاہ ساکن کبل سمیت موقع پرگرفتار کرلیا۔ جبکہ تیسرےملزم نام نامعلوم کوفرارہونےکےکچھ دیربعدگرفتارکرلیا۔کبل پولیس نے مقدمہ درج کرکےمزیدتفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں