اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان نے کرونا وبا کے پیش نظر تحصیل بریکوٹ میں بازار کا ایک اگا ہی دورہ کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے عوام اور تاجروں کو کرونا ایس او پیز پالوکرنے کی ہدایت کی اور مفت ماسک تقسیم کئے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے جس نے انتہائی خطرناک صورت اختیار کر دی ہیں،
اسی وجہ سے عوام کو کرونا ایس او پیز کو پالوکرنا انتہائی لازمی ہے۔انہون نے عوام النا س اور تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماسک اور سینٹائرز کا استعمال کریں اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں۔
