21 240

کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور حکومتی مرکزی اور صوبائی اداروں کے درمیان فاصلے مٹاکر عوامی مسئلے مسائل کو ان کے ہی دہلیز پر حل کرنا ہے

بریکوٹ :صوبائی وزیر معدینات ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل بروقت حل ہوجاتے ہیں‘ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور حکومتی مرکزی اور صوبائی اداروں کے درمیان فاصلے مٹاکر عوامی مسئلے مسائل کو ان کے ہی دہلیز پر حل کرنا ہے‘ عوام کو درپیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گااور زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،صوبائی وزیر معدینات ڈاکٹر امجد علی خان ٹی ایم اے بریکوٹ کے دفتر میں عوامی کی کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر تحصیل ناظم گوہر ایوب خان ،اے سی بریکوٹ ان ناصر، نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر عزت الرحمن خان ،ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ، باچا حسین ،ٹی ایم او بریکوٹ محمد ذادہ ۔ شرقی صدر شاہ حسین باچا ،ناظم فضل ودود باچا،اسحق لالا،اسد علی خان ،سجاد خان ،ڈاکٹر عزت رحمان ، سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی اور تحصیل افسران،یو سی اور وی سی ناظمین ،جنرل کونسلران اور تحصیل بریکوٹ کے عوام بڑی تعداد موجود تھی ،عوام کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر معدینات ڈاکٹر امجد علی خا ن او تمام محکموں کے ر سرکاری افسران کے سامنے مسائل کے ڈھیر لگا دئیے ،وی ناظم حماد خان نے کہا کہ بریکوٹ میں منشیات کا کاروبار دن رات ترقی کر رہا ہے جس پر ڈی ایس پی سید زمان شاہ نے کہا کہ تمام تھانوں کو عوامی فلاحی اور اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں ‘عوام کے تعاون سے تحصیل بھرکوجرائم سے پاک تحصیل بنایا جارہا ہے‘ عوام پولیس کی دست وبازو ہیں‘علاقہ معززین، عوام علاقے میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے پولیس کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں ،اسی طرح محکمہ واپڈا ،سوئی گیس، محکمہ ہیلتھ ،محکمہ پولیس،محکمہ فارمیسی ،محکمہ ریونیوسمیت درجنوں محکموں کے خلاف سائلین نے اعتراضات پیش کی جس پر صوبائی وزیر معدینات ڈاکٹر امجد علی خان نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت عوام کو ہر ممکن سہولت گھر کی دہلیز پر حل کروانا چاہتی ہے عوام کے ساتھ کی قسم کی ذیادتی و نا انسافی نہیں ہونے دینگے انہوں نے عوامی مسائل سنتے ہوئے موقع پر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو حکامات جاری کئے۔
رپورٹ اقبال خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں