chand 215

گستاخ رسولﷺ کے خلاف بریکوٹ بازار میں پاکستان ریولشنری گارڈز جمیعت علمائے اسلام تحصیل بریکوٹ اور ٹریڈ یونین بریکوٹ کا احتجاجی مظاہرہ

بریکوٹ(بازیرہ ڈیسک) گستاخ رسولﷺ کے خلاف بریکوٹ بازار میں تاجر برادری اور جمیعت علمائے اسلام تحصیل بریکوٹ کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں پاکستان ریولشنری گارڈز کا ورکز، تاجر برادری اور جے یو آئی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے فرانسی صدر اور گستاخ رسول ﷺ کے خلاف زبر دست نعرہ بازی کی ،مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے جے یو آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی نظام الدین ،ٹریڈ یونین بریکوٹ کے صدر معراج الدین ،سابق امید وار صوبائی اسمبلی شاہی نواب باچا ،ٹریڈ یونین بریکوٹ کے جنرل سیکرٹری جمشید لالا اور پاکستان ریولشنری گارڈز کے چیرمین عزیز احمد نے کہا کہ ہمیں رسول اللہﷺ کے خلاف ایک بھی لفظ قابل برداشت نہیں ،فرانسیسی صدر دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد انہوں نے صرف خاکے نہیں شائع کی بلکہ عالم اسلام کے جذبات کو للکارا ہے تمام اسلامی ممالک فرانسی حکومت سے اپنے روابط ختم کریں ،سفارتخانوں سے سفریروں کو واپس بلایا جائے کیوں کہ ان ظالم اور بے غیرت حکومت جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضور پاکﷺ کی زندگی مبارک تمام امت مسلمہ کیلئے ایک مشعل راہ ہے آپ ﷺ کو دنیا میں رحمت لل عالمین بناکر بیجا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں