vvvvv 247

ہمدرد ویلفیئر فاونڈیشن مانیار علاقائی خدمت خلق کا رجسٹرڈ ادارہ ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے بلا تفریق علاقائی خدمت میں جزبے کیساتھ مصروف عمل ہے . . صدر امیرزیب خان ن

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )ہمدرد ویلفیئر فاونڈیشن مانیار علاقائی خدمت خلق کا رجسٹرڈ ادارہ ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے بلا تفریق علاقائی خدمت میں جزبے کیساتھ مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار ہمدرد ویلفیئر فاونڈیشن مانیارکے صدر امیرزیب خان نے گورنمنٹ ہائی سکول مانیار میں طلباءمیں مفت جوتوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل جاوید خان،ایاز خان،فضل عظیم خان،ممتاز علی خان،حکیم خان،علی شاہ،شاہ ماماعمر نواب سمیت علاقے بھر کے معززین نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہمدرد ویلفیئر فاونڈیشن مانیارجیسے ادارے بہت کم ملتے ہیں جو دل میں انسانیت کی خدمت کا جزبہ رکھتے ہوں مقررین نے ہمدردفاونڈیشن کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ درجنوں شعبوں میں خدمت خلق کے کام بغیر شور مچائے انتہائی مستعدی کے ساتھ یہ ادارہ کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمدرد فاونڈیشن مانیار بیرونی ملک میں مقیم پاکستانی بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی مالی امداد سے پورے ہورہے ہیں مقررین نے کہا کہ نوجوان طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے پر توجہ دیںکیونکہ علم وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعہ غربت کا خاتمہ ہو سکتا ہے آخر میں تما م شرکاءاور طلباءنے ہمدرد فاونڈیشن کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں