capture 46

یونیورسٹی آف سوات اور پاکستان غربت مٹاؤ فنڈ (پی پی اے ایف) کے درمیان معاہدے پر دستخط

سوات (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات اور پاکستان غربت مٹاؤ فنڈ (پی پی اے ایف) کے درمیان نوجوانوں کے استعداد کار بڑھانے اور علاقے کے سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے.یونیورسٹی کے طرف سے یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمان اور پاکستان غربت مٹاؤ فنڈ کے طرف سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر قاضی عظمت نے یادداشت پر دستخط کئے. اس موقع پر ڈایریکٹر DORIC آصف سعود منیجر PPAF محمد وسیم بھی موجود تھے.یہ پارٹنرشپ مقامی نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا. پاکستان غربت مٹاؤ پروگرام اٹلی کے حکومت کے تعاون سے یونیورسٹی طلباء وطالبات کی مستحکم پروگرام کے تحت پہلے سے تجویز کردہ شعبہ جات کے منتخب طلباء وطالبات کو مختلف عنوانات کے تحت تربیت دیں گے. پی پی اے ایف کے دفاتر میں یونیورسٹی آف سوات کے طلباء وطالبات کو انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کئے جائنگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں