received_1895852237190553 241

یونیورسٹی آف سوات میں یوم کشمیر کے حوالے سے سمینار

سوات(بازیرہ ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف سوات میں یوم کشمیر کے حوالے سے سمینار اور طلباء کے درمیان مقابلہ، اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طورپر واک کا اہتمام بھی کیاگیا، سوات یونی ورسٹی کانجوٹاؤن شپ کے سیکٹر ڈی مرکزی ہال میں کلچراینڈ ارٹس سوسائٹی کے زیراحتمام سمینار سے مہمان خصوصی ڈاکٹرسرفرازخان چیئرمین شعبہ مطالعہ پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ہر انسان اور قوم کا بنیادی حق ہے جبکہ کشمیریوں کی حق کو غاصب ہندوستان نے پچھلے ستر سالوں دباکر رکھاہے ۔ اس کے ساتھ ان کے آزادی کی حق کے لئے جدوجہد پر بے گناہ کشمیروں پر ظلم پچھلے کئی عشروں سے جاری ہے جس پر معزز دنیا کے ممالک خاموش ہیں۔ انہوں کہاکہ اقوام عالم اس انسان سوز سلوک پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے طلباء کو کشمیرکے حوالے سے تفصیلی معلومات دی ۔ پروگرام کے صدارت پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کررہے تھے جبکہ پروگرام کے انچارج لیکچرار خواجہ طارق زیادتھے۔ اس موقع پر طلباء میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کئے گئے جبکہ آخرمیں کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کے طورپر طلبا ء اور اساتذہ نے واک بھی کیا ۔ جس میں انہوں نے کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کے لئے بینرز اور پلے کار ڈ بھی اٹھارکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں