%db%b3%db%b2 110

یوٹیلٹی سٹوربریکوٹ میں ریلیف پر فروخت ہونے والا آٹا ناقص ہونے کا انکشاف

بریکوٹ(ریاض احمدسے ) یوٹیلٹی سٹوربریکوٹ میں ریلیف پر فروخت ہونے والا آٹا ناقص ہونے کا انکشاف ،عوامی شکایات میں روز بروز اضافہ ،اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو عوام کا یوٹیلیٹی سٹور پر اعتماد اٹھ جائے گا۔تفصیلات کے مطا بق وفاقی حکومت کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاءپر ریلیف دیا جارہا ہے جس میں آٹا بھی شامل ہے پر عوام نے آٹے پر شکایات ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف آٹے کا معیار ٹھیک نہیں ہے جبکہ دوسری طرف رمضان المبارک کے چھ دنوں میں دو دن یوٹیلٹی سٹور کو آٹا فراہم بھی نہیں کیا گیا ۔وہاں پر بعض لوگوں نے کہاکہ بٹ خیلہ فلور ملز کا آٹے کا معیار کافی حد تک بہتر ہے مگر تھانہ ( ملاکنڈ ایجنسی ) کے فلور ملز کے آٹے کی معیار ناقص ہے ۔یوٹیلٹی سٹور کے منیجر فخر عالم نے کہا کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم لوگوں کو اچھی اور معیاری اشیاءفراہم کریں اور شکر ہے کہ ہم اس بارے میں پوری طرح مطمئن ہیں ۔بعد میں ریجنل آفس سوات سے رابطہ کرنے پر عطاءاللہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو حکومت کی طرح سے جو ریلیف یوٹیلٹی سٹورز سے مل رہی ہے انہیں معیار اور مقدار کا پورا خیا ل رکھا گیا ہے تاہم جن ملوں سے عوام کے شکایات ہیں تحقیقات کرنے کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں