79

مہوڈنڈ جھیل کے بہتے نیلگوں پانیوں

مہوڈنڈ جھیل کے بہتے نیلگوں پانیوں سے دس قدم دور دیودار کے لمبے تڑنگے درختوں کے اس پار، اس رات خیمے میں سرد ہوا سے بچتے نرم و گرم سلیپنگ بیگ میں دبکنے میں ہی عافیت تھی لیکن دل میں خواہش تھی کہ باہر نکل کر دیکھا تو جائے کہ شام سے گھرے بادلوں کے ساتھ ہوا نے کیا سلوک کیا؟ جی میں آیا کہ مہوڈنڈ کے رنگ دن کی روشنی میں تو زمانے نے دیکھے ہیں تو کیوں نا میں رات کی تاریکی میں مہوڈنڈ کی خوبصورتی کو سمیٹنے کی کوشش کروں۔جیسے ہی میں نے خیمے سے باہر جھانکا تو کیا دیکھتا ہوں کہ بادلوں کا دور دور تک نام ونشان نہیں۔ تیز ہوا کے جھونکے بادلوں کو کہیں دور دیس اڑا کر لے گئے تھے اور سامنے مہوڈنڈ جھیل کے عین اوپر تاروں کی کہکشاں رقص کر رہی تھی۔وقارعالم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں