71

بارش، نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جائے ، ڈپٹی کمشنر

محمد علی کا ایم ڈی واسا راجہ شوکت کے ساتھ لئی کادورہ،بریفنگ دی گئی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے نالہ لئی کا دورہ کیا اور بارش کی وجہ سے نالہ میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا راجہ شوکت ان کے ہمراہ تھے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کو نالہ میں کسی بھی طغیانی کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نالہ میں بلڈنگ ویسٹ تلف کرنے والوں کی سخت نگرانی کی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور افسران و عملہ مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور شہر کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران واسا کے تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہیں اور شہر کے کسی بھی حصہ میں بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک اپنے فرائض انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں