610

مینگورہ قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیر پاؤ نے سوات کا دورہ ،

(بازیرہ ڈاٹ کام ) فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیر پاؤ مختصر دورہ سوات پر آئے ،اس موقع پر ضلعی چیئرمین رفیع الملک کامران خان کے رہائش گاہ پر پی کے اسی کے نمائندہ وفد نے چیئرمین شوکت علی جنرل سیکرٹری انوراقبال بالے اور پریس سیکرٹری عنائت الرحمان ثاقب کے قیادت میں ان سے ملاقات کی صوبائی چیئرمین سکندحیات خان شیرپاؤ نے پی کے اسی کے تنظیم کی کارکردگی کو سراہا ۔اور کہا کہ حکومت نان ایشو پر سیاست کر رہی ہے ،پاناما کے وجہ سے پختونوں کے مسائل پس پشت ڈال دیئے گئے ہیں ۔پختونوں کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔فاٹا کو خیبر پختونخواہ کے انضمام میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔فوری طورپر فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شامل کیا جائے تاکہ لوگوں کو فوری انصاف اور ان کے مسائل حل ہوجائے ۔ عہدیدار اور کارکنان بلاامتیاز عوام کی خدمت کیلئے اپنی توانائی برائے کارلائیں۔ اس موقع پر فضل الرحمن نو نو اورشجاع الملک کامران بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں