70

پندرہ سال عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پندرہ سال عمر کے بچوں کی بھی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی ہے۔ اس عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہوگا۔ اس وقت ملک بھر میں 17 تا 18 سالہ افراد کی کوروناویکسینیشن جاری

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ ماہ بعد 6 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ 10 ستمبر کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی جبکہ 23 جولائی کو یہ شرح 4.89 فیصد تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں