61

پچھلے ادوارمیں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم

گجرات وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پچھلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ 

سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصو بہ ہے، موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا، ہمیں سوچنا ہوگا ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں، پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔

زیراعظم کا کہنا تھا کہ سوات موٹرے کے ذریعے عید کے دنوں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں، ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے ، موٹر ویزے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا، ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہوگی،  پبلکپرائیویٹپارٹنر می حائل رکاوٹوں کودورکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں