49

چیف الیکشن کمشنر اور اپوزیشن ایک ہی زبان بول رہے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر اور اپوزیشن ایک ہی زبان بول رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ جو بھی بات کرتا ہوں وہ حکومت کی ترجمانی ہوتی ہے، الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن دو مختلف چیزیں ہیں، الیکشن کمشنر کے رویے پر تحفظات ہیں۔ 2011 سے مسلسل یہ بات ہورہی ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ضروری ہے لیکن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ ای وی ایم سے متعلق دانستہ طور پر اعتراضات اٹھائے گئے، الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات میں سے 10ای وی ایم سے متعلق ہیں، الیکشن کمشنر رپورٹ میں ای وی ایم کے حق میں نکات نکال دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں