95

کورونا کی چوتھی لہر مزید 89 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 4103 نئے مریض

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 96 ہزار 326، سندھ میں 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، بلوچستان میں 32 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952، اسلام آباد میں 99 ہزار 910 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 282 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں