79

آرمی چیف سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والےکھلاڑیوں کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والےکھلاڑیوں نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان میں ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والےکھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں طلحہ طالب، ارشد ندیم ، حوالدارمحمدخلیل اختر، سپاہی گلفام جوزف شامل ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اولمپینزکی کارکردگی اور جذبے کی تعریف کی اور پاک فوج کی طرف سےمکمل تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کھلاڑیوں کیلئےاعزاز، قوم کیلئے فخرہے۔ پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کی سپورٹ کرتی آئی ہے۔ اولمپکس میں شرکت سے پاکستانی نوجوانوں کے جذبے کو حوصلہ ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں