258

ابوظہبی کے ولی عہد اور قطر کی محمد بن سلمان کے ایران سے تعلقات کے بیان کی حمایت

ئی : ابوظہبی کے ولی عہد اور قطر نے محمد بن سلمان کے ایران سے تعلقات کے بیان کی حمایت کردی۔ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد سماجی میڈیا پر ٹوئٹ کرکے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ایران سے اچھے تعلقات کے بیان کو سراہا اور حمایت کی ہے۔اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد کے کل کے بیانات کے حق میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کنونشن کی پاسداری، ریاستوں کی خودمختاری کا احترام اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت مہذب ممالک کی بنیاد ہیں اور خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔ ہم اس پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں