339

جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کےساتھ ہی رہنا ہے : وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجراء کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک پر مشکل وقت آیا ہوا ہے، لگتا ہے کہ کورونا کیسز بڑھیں گے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی بھی بہت سے لوگ متاثر ہیں، اس سال تو کورونا ہمارے ساتھ رہے گا۔ جب تک ویکسسین نہیں ہے ہم نے کورونا کیساتھ گزارا کرنا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیسے والے امیر ملک جنکے پاس ہمارے مقابلے میں بے تحاشا دولت ہے وہ بھی مشکل میں ہیں، ہماری بدقسمتی ہے ہم نے ہیلتھ کے شعبہ پر اتنی توجہ بھی نہیں دی ۔ وبا جس طرح پھیلی ہمارا مقابلہ مغرب سے کریں تو ہمارے اس طرح کے برے حالات نہیں ہیں، جو باہر کے ملکوں میں ہیں۔ برطانیہ نے رضاکاروں کے لیے اپیل کی تو دو لاکھ شامل ہوئے لیکن ہمارے ہاں 10 لاکھ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی ہیلتھ پورٹل بہت اچھا قدم ہے ،انشاءاللہ جب کورونا ختم ہوگا تو ٹیلی ہیلتھ کی ضرورت پڑے گی ۔ لیڈی ڈاکٹرز زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کروائیں اورپورٹل کا حصہ بنیں ۔ بچوں کی تعلیم کیلئے پی ٹی وی پر ٹیلی سکول کا اجراءکیا گیا۔ ٹائیگر فورس میں ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد شامل ہوئی ہے ، ہمارے پاس اس وقت دس لاکھ سے اوپررضا کار موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد بھی ٹائیگر فورس کی ضرورت پڑے گی جبکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پہاڑی علاقوں تک رسائی کرسکتے ہیں۔ پوری قوم مل کر اسکا مقابلہ کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں