422

جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اندر ایک پریشر گروپ بنا رہے ہیں : عمران یعقوب

سینئر صحافی تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اندر ایک پریشر گروپ بنا رہے ہیں جسے وہ مثبت طور پر استعمال کر سکیں۔ عمران یعقوب نے بتایا کہ جہانگیر ترین ڈویژن کی سطح پر ایم این اے اور ایم پی ایز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں صرف یہی نہیں ، وفاقی کابینہ کے چند وزراءنے بھی ان سے کھلے عام ملاقاتیں کی ہیں۔ صحافی عمران یعقوب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جہانگیر ترین تاحال ” ویٹ اینڈ واچ“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وزیر اعظم ہاؤس میں موجود اپنے مخالفیں خواہ وہ سیاسی ہوں یا بیورو کریٹس ، ان سے نمٹ سکیں۔تجزیہ کار کے مطابق جہانگیر ترین سے وزیر اعظم عمران خان کا بھی 2 دفعہ رابطہ ہوا مگر وہ طے کرچکے ہیں کہ وہ پریشر گروپ بنائیںگے۔ عمران یعقوب نے مزید بتایا کہ جہانگیر ترین ایک با اثر سیاستدان ہیں اور طاقتور حلقوں میں بھی ان کے لئے اچھی رائے ہے اور اگر وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں